پولیس افسران کے تبادلوں پرآئی جی پنجاب کے احکامات پر عمل نہ ہوسکا

پولیس افسران کے تبادلوں پرآئی جی پنجاب کے احکامات پر عمل نہ ہوسکا

لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ، کرا ئم سیل )آ ئی جی پنجا ب کی جا نب سے 2ما ہ قبل کئے جا نے وا لے پو لیس افسرو ں کے تبا دلو ں پر عمل درامد نہ ہو سکا ۔ 6پو لیس افسرو ں نے اپنے اثر رسوخ سے تبا دلے منسوخ کروا نے کی کوشش کی مگر تبا دلے منسوخ نہ ہو سکے۔ ذرا ئع کے مطابق آ ئی جی پو لیس پنجا ب نے 12افسرو ں کوپنجا ب کا نسٹیبلری اور سی ٹی ڈ ی پنجا ب میں تبد یل کیا مگر 6 افسرا ن انسپکٹر اختر حسین L/1043 ،انسپکٹرخواجہ حسن ر ضا L/77 ،انسپکٹرانتخاب حسینL/755 ،انسپکٹرمحمد زاہد نو ازL/777 ،انسپکٹرنوشیر اسلمL/243 اورانسپکٹرفاروق اصغرL/918نے تبا د لے ر کو انے کے لئے سفا ر شیں کروا نہ شرو ع کردیں۔ آ ئی جی پنجا ب نہ ما نے اور کئی انسپکٹر تو وزرا ء تک بھی جا پہنچے مگر ان کوکا میا بی نہ ہو ئی تا ہم کچھ انسپکٹر اپنے اثر ر سوخ کے ذر یعے اپنی مر ضی کی پوسٹنگ حا صل کر نے میں کا میا ب ہو گئے ۔ بتا یا گیا ہے کے ان پو لیس افسرو ں کوحال ہی میں پر مو شن بورڈنے انسپکٹر کے عہدے پر تر قی دی ہے ۔

مزید : علاقائی