ہمسائے سے تنگ خاتون انصاف کیلئے تھانہ باغبانپورہ پہنچ گئی

ہمسائے سے تنگ خاتون انصاف کیلئے تھانہ باغبانپورہ پہنچ گئی

لاہور(کرائم سیل)بااثر ہمسائے کے مظالم سے تنگ آ کر 45 سالہ خاتون انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ باغبانپورہ میں پہنچ گئی۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ بی بی اور اس کے بیٹے بشیر نے بتایا کہ وہ محمود بوٹی کے علاقہ کے رہائشی ہیں ۔جہاں ان کا 5مرلہ کا مکان ہے ۔چند سال قبل ان کے ساتھ والے مکان میں منظور نامی شخص اپنے بھائیوں کے ساتھ آ کر رہائش پذیر ہو گیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ منظور کے بھائی تنویر اور قمر ان کی خواتین سے آے روز چھیڑکھانی کرتے ہیں اور انہوں نے ان کا جینا محال کر رکھا ہے کئی مرتبہ علاقہ مکینوں سے مل کر انہوں نے منظور کو سمجھایا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ ئے ۔گزشتہ روز بھی تنویر نے ان کی بیٹی فاطمہ کو چھیڑا جس پران کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے درخواست درج کروانے ہم تھانہ میں آئے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے ان کے ساتھ کوئی تعان نہیں کیا جا رہا اور پولیس اہلکار انہیں مختلف حیلے بہانے کر کے ٹرخا رہے ہیں ۔اس حوالے سے تھانہ باغبانپورہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا بشر درکواست لیکر تھانہ نہیں آیا اگر آتا تو کارروائی کی جاتی۔

مزید : علاقائی