ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،1037ملزم گرفتار کئے،طیب حفیظ چیمہ

ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،1037ملزم گرفتار کئے،طیب حفیظ چیمہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ ایس پی سٹی محمد آصف صدیق اور ایس پی صدر ندا عمر چٹھہ کی نگرانی میں ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں اینٹی ون ویلنگ سپیشل اسکواڈ بھی شہر بھر میں ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور انسدادی کارروائی میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے1037ون ویلرز کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کروائے ہیں ۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز ون ویلرز کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں۔کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں اس سلسلے میں غفلت ،کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی