اقبال ٹاؤن ،معمر شخص پر اسرار طور پر گھر میں جاں بحق

اقبال ٹاؤن ،معمر شخص پر اسرار طور پر گھر میں جاں بحق
 اقبال ٹاؤن ،معمر شخص پر اسرار طور پر گھر میں جاں بحق

  

 لاہور(کرائم سیل)اقبال ٹاؤن میں 58سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے چھریاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق شاہ نور کچی آبادی اقبال ٹاؤن کا رہائشی 58سالہ حمید گزشتہ رات کو گھر میں پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پڑا ہوا پایا گیا ۔گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے او نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق نعش کے جسم پر چھریوں کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حمید کو کسی نے قتل کیا ہے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی