رنگ روڈ اتھارٹی ، پی ایچ اے کوٹ خواجہ ہسپتال ،شالا مار باغ لیسکو نادہندگان ،کنکشن منقطع

رنگ روڈ اتھارٹی ، پی ایچ اے کوٹ خواجہ ہسپتال ،شالا مار باغ لیسکو نادہندگان ...

لاہور (کامرس رپورٹر) لیسکو کا نادہند گان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ،سرکاری محکموں سمیت کئی گھریلو و کمرشل کنکشن منقطع کر دیئے ۔ نادہند گان کے خلاف کریک ڈاؤن گزشتہ روز لیسکو کی باغبانپورہ سب ڈویژن میں کیا گیا ۔ جن سرکاری محکموں کے کنکشن منقطع کئے گئے ان میں رنگ روڈ اتھارٹی 27 لاکھ روپے ، پی ایچ اے فلیٹس 44 ہزار روپے ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال 8 لاکھ 97 ہزار روپے اور شالا مار باغ دو لاکھ 28 ہزار روپے کا نادہندہ تھا ۔ ڈویژن کے ایکسئین رانا عابد کے مطابق ان محکموں کو کئی بار نوٹسز کئے گئے لیکن ان کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی جس پر ان کے کنکشن منقطع کئے گئے ۔ جب تک ادائیگی نہیں کی جائے گی کنکشن بحال نہیں ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر