عدم ادائیگی ،بینک آف پنجاب کافرسٹ بس کمپنی کی بسیں تحویل میں لینے کا فیصلہ

عدم ادائیگی ،بینک آف پنجاب کافرسٹ بس کمپنی کی بسیں تحویل میں لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) بینک آف پنجاب نے عدم ادائیگی کے باعث فرسٹ بس کمپنی کی بسیں تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس اقدام سے صوبائی دارالحکومت میں کئی روٹس پر بسوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو جائے گی ۔ فرسٹ بس کمپنی کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے بینک آف پنجاب کو اقساط کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے ۔ بینک کی جانب سے اس سلسلے میں کمپنی کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیر اہتمام کام کرنے والی کمپنیوں جس میں فرسٹ بس کمپنی بھی شامل ہے نے بسوں کی خریداری کے لئے بینک آف پنجاب سے قرضہ لیا تھا ۔ خریداری کے لئے ساٹھ فیصد بینک اور بیس فیصد حکومت پنجاب نے ادا کئے تھے کمپنی نے بیس فیصد خود ادا کئے تھے ۔ شیڈول کے مطابق کمپنی ہر ماہ بینک کو ایک بس کے عوض سوا لاکھ روپے ادا کرنے کی پابند ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -