12ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا 4روزہ تربیتی کورس شروع
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کی منظوری کے بعد 12ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا 4روزہ تربیتی کورس آج 2ستمبر سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں شروع ہورہا ہے ۔لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججوں کی ترقیاں اس تربیتی کورس سے مشروط کررکھی ہیں جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اس کورس میں شریک ہورہے ہیں ان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور شبیرحیسن اعوان، عابد رضوان عابد ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ ارشد حسین ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ صفدرعلی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد پور ایسٹ سید فیصل رضا گیلانی ،،، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پھالیہ عبدالرحمان ،،،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد مس مصباح خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمد ارم ایاز ،خالد محمود بھٹی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی امجد اقبال رانجھا اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تاندلیانوالہ محمد اکرم شیخ شامل ہیں۔