توہین عدالت ،ایس پی صدرآپریشنز زاہد مروت اور اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں 4ستمبر کو طلب

توہین عدالت ،ایس پی صدرآپریشنز زاہد مروت اور اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی صدرآپریشنز زاہد مروت اور اے ایس پی چوہنگ عرفان سموں کو 4ستمبر کو طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس علی اکبرقریشی کی عدالت میں ایس پی صدرآپریشنززاہدمروت اوراے ایس پی چوہنگ عرفان سموں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزارعبدالغفورکا موقف ہے کہ عدالت کی طرف سے حکم امتناعی کے باوجود ایس پی صدر آپریشنز اور اے ایس پی چوہنگ نے درخواست گزار کے مخالف فریق سے ساز باز کرکے جوہرٹاؤن میں متنازع پلاٹ پر تعمیر شروع کروادی جو کہ توہین عدالت ہے ۔درخواست میں ان پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر