ہائیکورٹ کی سکیورٹی انتظامات 7 ستمبر تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

ہائیکورٹ کی سکیورٹی انتظامات 7 ستمبر تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی انتظامات کو 7 ستمبر تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔رجسٹرارہائیکورٹ طارق افتخاراحمد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی اپریشن ڈاکٹرحیدراشرف ،ایس ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی اطہراسماعیل سمیت ہوم ڈیپارٹمنٹ اور بلڈنگ ڈیپارٹنمٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ رجسٹرارہائیکورٹ نے ڈی آئی جی اپریشن سمیت دیگر افسران کو ہدایت کی کہ6 ستمبر کو لاہورہائیکورٹ کی چھٹیاں ختم ہورہی ہیں۔ چھٹیوں کے دوران سیکورٹی کو اپ گریڈ کیا جائے اور عدالت عالیہ میں نئے واک تھرو گیٹس ، جدید سی سی ٹی وی کیمرے سمیت دیگر الات نصب کردیئے جائیں تاکہ ہائیکورٹ کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جاسکے۔

مزید : صفحہ آخر