وزیراعلیٰ کاگوجرانوالہ میں مبینہ بداخلاقی کے بعد5سالہ بچی کے قتل کی خبر کا نوٹس،ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

وزیراعلیٰ کاگوجرانوالہ میں مبینہ بداخلاقی کے بعد5سالہ بچی کے قتل کی خبر کا ...

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے چوہان کالونی میں مبینہ بداخلاقی کے بعد 5سالہ بچی کے قتل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ وزیراعلی نے بچی کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر