جماعتِ اسلامی کی طرف سے یوم نفاذ اردو منانا نہایت خوش آیند ہے، پاکستان قومی زبان تحریک

جماعتِ اسلامی کی طرف سے یوم نفاذ اردو منانا نہایت خوش آیند ہے، پاکستان قومی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)جماعت اسلامی کی طرف سے 2 ستمبر یوم نفاذ اردو کے طور پر منانے کے فیصلہ پر قومی زبان تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی نے مسرّت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اس روز سے متعلق تمام سرگرمیوں میں تحریک کی بھر پور شرکرت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب برف پگھل رہی ہے اور دینی اور سیاسی وادیگر جماعتوں کونفاذ اردو کی جدوجہد کی اہمیت کا اندازہ ہورہا ہے ۔ اس کا عملی ثبوت جماعت کی طرف سے یہ دن منانا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی آئین کے تحت اردو نوازی اور گزشتہ ماہ تحریک کی دیگر موثر اداروں اور تنظیموں سے اشتراک کے تحت تین کامیاب نفاذ اردو کانفرنسوں کا لاہور اور فیص آباد میں انعقاد بھی نہا یت ہماری حوصلہ افزاء ہے ۔ یہ اس بات کی قومی دلیل ہے کہ ہماری قوم انگریزی کی غلامی سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -