ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو کمی کر دی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو کمی کر دی گئی

لاہور(خبرنگار) ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ کمی۔ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو، 72روپے گھریلو سلنڈر اور 288روپے کمرشل سلنڈر میں کمی ہو گئی۔ بین القوامی منڈی میں ایل پی جی مزید سستی ، قیمت میں 54ڈالر فی میٹرک کمی ہو گئی۔ انٹرنیشنل قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت 388ڈالر سے کم ہو کر 334ڈالر فی میٹرک ٹن پر آ گئی۔ جو کہ 34736روپے فی میٹرک ٹن ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ ایل پی جی کی لوکل پیداواری اداروں کی قیمت 45000روپے فی ٹن ہے۔ اوگرا کی ایل پی جی پالیسی ، اوگرا قانون کے مطابق لوکل پیداواری اداروں کی قیمت ہمیشہ بین القوامی منڈی سے 10فیصد کم ہونی چاہیے۔ لیکن ہمارے لوکل پیداواری ادارے کئی مہینوں سے کھلم کھلا اوگرا قوانین کی دھجیاں اڑا رہیں ہیں۔ اوگراکی مسلسل خاموشی ایک سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اگر اوگرا اپنے ہی قوانین پر عملدرامد کروانے میں کامیاب ہو جائے تو چند گھنٹوں میں ایل پی جی 50روپے فی کلو ، 30روپے لیٹر میں عام دستیاب ہو گی۔لوکل پیداواری اداروں نے اوگرا کے قوانین کی خلاف ورزی کر کے صرف چھ ماہ میں ڈیڑھ ارب کی لوٹ مار مچائی۔ اوگرا اپنے ہی بنائے قوانین پر عملدرامد کروانے میں ناکام ہو گیا اور گزشتہ چھ ماہ میں سب جانتے ہوئے بھی خاموشی کیوں ہے۔ میرا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ایل پی جی لوکل پروڈیوسرز سے فوری طور پر قیمتوں میں کمی کروائی جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مختلف شہروں کی قیمتیں مندرجہ زیل ہیں۔ کراچی 70 روپے فی کلو، 790روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 75روپے فی کلو، 850روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 80روپے فی کلو910روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 90روپے فی کلو، 1030روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 100روپے کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر ہے۔

مزید : صفحہ آخر