متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرگودھا شہرسے 51کنال زمین واگزار

متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرگودھا شہرسے 51کنال زمین واگزار

لاہور (کامرس رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرگودھا شہر کے مرکز میں 60کروڑروپے مالیت کی 51کنال زمین غیر قانونی قابضین سے آزاد کروا لی گئی ۔ اس سے پہلے ننکانہ صاحب، راولپنڈی، کراچی اور انارکلی بازار لاہور میں اربوں روپے مالیت کی زمین ناجائز قابضین سے خالی کروا ئی جا چکی ہے۔ چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے بورڈ آفس سے جاری بیان میں انہوں نے حکومت پنجاب ، آئی جی پولیس پنجاب اور DPOسرگودھا ، ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ناجائز قبضہ ختم کروانے میں ٹرسٹ کی مدد کی ، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل قریب میں ایک پروگرام کے تحت ناجائز قابضین کے خلاف ہر ضلع اور ہر شہر میں بڑے بڑے آپریشن کریں گے ، انہوں نے ناجائز قابضین کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے کہ وہ خود قبضہ ختم کر دیں یا ٹرسٹ بورڈ کے ساتھ قانون کے مطابق معاملات طے کریں بصورت دیگر نہ صرف طاقت کے استعمال کے ذریعے قبضہ چھڑوایا جائے گا بلکہ ایسے افراد کو قانو ن کے کٹہرے میں بھی لایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر