مردوں میں کچھ ایسی عادات جو اس کے پر تشدد ہونے کا پتہ دیتی ہیں

مردوں میں کچھ ایسی عادات جو اس کے پر تشدد ہونے کا پتہ دیتی ہیں
مردوں میں کچھ ایسی عادات جو اس کے پر تشدد ہونے کا پتہ دیتی ہیں

  

شکاگو (نیوز ڈیسک) ماہرین نفسیات نے ایک جامع سائنسی تحقیق کے بعد بالآخر ایسے مردوں کی کچھ بنیادی خصوصیات اور عادات جان لیں ہیں جو اپنی بیوی یا دیگر قریبی گھر والوں کو قتل کرسکتے ہیں۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے پروفیر رابرٹ ہینلن کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اپنے ہی گھر والوں کو اچانک قتل کردینے والے افراد دیگر قاتلوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ عموماً شدید ذہنی بیماری کے شکار ہوتے ہیں اور ماضی میں پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرچکے ہوتے ہیں۔ اگرچہ ایک بیوی یا ماں یہ خیال کرتی ہے کہ اس کا شوہر یا بیٹا اسے نقصان نہیں پہنچائے گا مگر یہ شخص جذبات کی رو میں بہہ کر، نشے کے اثر سے مغلوب ہوکر یا اپنی نفسیاتی بیماری کے زیر اثر باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھری، گھر میں استعمال ہونے والی قینچی یا کسی بھی دستیاب ہتھیار سے اچانک حملہ آور ہوکر اپنے ہی گھر والوں کو موت کے گھاٹ اتارسکتا ہے۔ پروفیسر ہینلن کا کہنا ہے کہ ایسا شخص جو شدید ذہنی بیماری کا شکار ہو، کند ذہن ہو، پرتشدد رویے کا مظاہرہ کرچکا ہو اور درست طور پر سوچنے سمجھنے کے قابل نہ ہو اس پر گہری نظر رکھیں کیونکہ وہ کسی بھی وقت اپنی بیوی یا کسی دوسرے پیارے کا قتل کرسکتاہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی علامات نظر آنے پر فوری طور پر زہنی صحت کے ماہرین سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے Journal of Forensic Sciences کے آن لائن ایڈیشن میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر