فرانس میں کرکٹ انگلینڈ سے تقریباً ایک صدی پہلے کھیلا جارہا تھا،نیا انکشاف

فرانس میں کرکٹ انگلینڈ سے تقریباً ایک صدی پہلے کھیلا جارہا تھا،نیا انکشاف
فرانس میں کرکٹ انگلینڈ سے تقریباً ایک صدی پہلے کھیلا جارہا تھا،نیا انکشاف

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے ساری دنیا میں مشہور کررکھا ہے کہ کرکٹ کا آغاز ان کے ہاں ہوا اور یہی ان کا مقامی کھیل ہے، لیکن تاریخ دانوں نے ایک ایسا انکشاف کردیا ہے کہ جس نے انگریزوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔ فرانسیسی مؤرخین کو فرانس کے نیشنل آرکائیوز میں ایک خط ملا ہے جو بادشاہ لوئی ششم کے نام لکھا گیا اور اس میں شمالی فرانس کے گاؤں لیٹرز میں کھیلے جانے والے کھیل "Criquet" کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس خط میں گیند اور بلے کا ذکر بھی ملتا ہے اور مؤرخین کے مطابق اس تحریر کا تعلق سال 1478ء سے ہے۔ فرانسیسی مؤرخین کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک ہی نہیں کہ کرکٹ انگلینڈ میں ایجاد نہیں ہوئی بلکہ فرانس میں یہ کھیل انگلینڈ سے تقریباً ایک صدی پہلے کھیلا جارہا تھا۔ فرانسیسی مورخین کے شواہد اور اعتماد برطانوی دعوے کیلئے بہت بڑا چیلنج بن گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرکٹ کی ایجاد کا سہرا برطانیہ سے چِھن کر فرانس کے سر سجنے والا ہے۔

مزید : صفحہ آخر