سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ ذاتی ترین معلومات بھی پوشیدہ نہیں رکھ سکتے

سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ ذاتی ترین معلومات بھی پوشیدہ نہیں رکھ سکتے
سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ ذاتی ترین معلومات بھی پوشیدہ نہیں رکھ سکتے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین یہ تو جانتے ہیں کہ اس مصنوعی دنیا میں کچھ بھی پوشیدہ رکھنا ذرا مشکل کام ہے لیکن اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ ذاتی ترین معلومات بھی پوشیدہ نہیں رکھ سکتے اور آپ کے کچھ نہ کہنے کے باوجود سب راز کھل جاتے ہیں۔سٹینفرڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آپ کی پوسٹس، کمنٹس، لائیکس وغیرہ کے تجزیے سے آپ کے جنسی رویے، تعلقات، سگریٹ نوشی اور مذہبی و سیاسی نظریاتی کا بآسانی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل کوسنسکی کا کہنا ہے کہ آپ کے لائیکس کے تجزیے سے یہ بھی پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ آپ کے والدین میں طلاق ہوئی یا وہ عمر بھر ایک ساتھ رہے یا رہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اکثر صارفین ان باتوں پر حیران ہوں گے لیکن حقیقت یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے معمول کے افعال ہی ان کی ذاتی زندگی اور شخصیت کے متعلق سب کچھ بتادیتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر