بیرسٹر عبدالحفیظ پیر زادہ لندن میں انتقال کرگئے

بیرسٹر عبدالحفیظ پیر زادہ لندن میں انتقال کرگئے
بیرسٹر عبدالحفیظ پیر زادہ لندن میں انتقال کرگئے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف قانون دان بیرسٹر عبدالحفیظ پیر زادہ طویل علالت کے بعد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔بیرسٹرعبدالحفیظ پیرزادہ 1941 میں پیدا ہوئے ان کا شمار ملک کے معروف قانون دانوں میں کیا جاتا ہے۔ 1973 کے آئین کو بنانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی کے بانی رہنماو ں میں بھی شمار کئے جاتے ہیں۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے قانونی مشیر بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا کیس بھی لڑا۔ عبدالحفیظ پیرزادہ 1970 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر کے فرائض بھی سر انجام دئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں