نورواہ میں ریلوے ٹریک پر نصب بم پکڑا گیا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی

نورواہ میں ریلوے ٹریک پر نصب بم پکڑا گیا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس حادثے کا ...
نورواہ میں ریلوے ٹریک پر نصب بم پکڑا گیا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی

  

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر کے علاقہ سچل میرانی میں واقع گاﺅں نورواہ میں ریلوے ٹریک پر نصب بمپکڑا گیا۔خوشحال خان خٹک ایکسپرس حادثے میں بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے نور واہ میں ریلوے ٹریک پر بمنصب کررکھا تھا جس کا مقصد وہاں سے گزرنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا تھاتاہم ٹرین کے گزرنے سے پہلے ہی بم پکڑا گیا۔ ڈی ایس پی   ریلوے  کے  مطابق بم 5کلو وزنی اور دیسی ساخت کا تھاجسے  بم سکواڈ عملہ نے ناکارہ بنا دیا۔دہشت گردوں کا مقصد کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانا تھا ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کوکو شکار پور اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔ پولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔

مزید : جیکب آباد