پنجاب فوڈاتھارٹی کا لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب چھاپہ ، منوں خنزیر کا گوشت برآمد

پنجاب فوڈاتھارٹی کا لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب چھاپہ ، منوں خنزیر کا گوشت ...
پنجاب فوڈاتھارٹی کا لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب چھاپہ ، منوں خنزیر کا گوشت برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں ریلوے سٹیشن کے قریب پنجاب فوڈاتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ من سے زائد خنزیر کا گوشت کا برآمد کرلیاجبکہ ایک ملزم کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز نے بتایاکہ ایک عرصے سے حرام گوشت کی لاہور منتقلی کی اطلاعات تھیں جس پر رائیکی کے بعد محکمہ لائیوسٹاک کیساتھ مل کر چھاپہ مارکارروائی کی گئی اورتھانہ نولکھاکی حدود سے گوشت برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگیاجو ابتدائی طورپر مختلف بیانات دے رہاہے ۔انہوں نے بتایاکہ حرام گوشت کی منتقلی کی اطلاعات تھیں تاہم رپورٹ آنے سے پہلے وہ حتمی طورپر کچھ نہیں کہہ سکتیں، اطلاعات تو حرام گوشت کی ہی تھیں جو ڈرموں میں موجودتھا۔
بتایاگیاہے کہ یہ گوشت راولپنڈی سے لاکر مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتاتھا، گرفتار ملزم کی مدد سے اس دھندے میں ملوث مافیا تک پہنچیں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ برآمد ہونیوالا گوشت لیبارٹری میں لے جایاجائے گاجہاں اس کا تجزیہ کیاجائے گا۔

مزید :

لاہور -Headlines -