افتخار ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیخلاف پٹیشن دائر کردی

افتخار ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیخلاف پٹیشن دائر کردی
افتخار ٹھاکر نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیخلاف پٹیشن دائر کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کامیڈین اورسینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے لاہور ہائیکورٹ میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیخلاف پٹیشن دائر کر دی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں پر فائرنگ سے لوگوں کو مار رہا ہے اور ایسے حالات میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ درخواست گزارافتخار ٹھاکر نے حالات معمول پر آنے اور عدالتی فیصلہ آنے تک حکم امتناعی جاری کرنے کی بھی استدعاکی ۔ 

افتخار ٹھاکر کی درخواست کی خبرسامنےآتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی کیونکہ اس سے پہلے بھی بھارتی فلموں پر پاکستان میں نمائش پر پابندی لگ چکی ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑسکتاہے ۔ 

مزید : لاہور /اہم خبریں