ٹی20رینکنگ،پاکستان دوسری بہترین ٹیم،کوہلی نمبرون بیٹسمین بن گئے
دبئی(ویب ڈیسک) انگلینڈ سے ٹوئنٹی 20 میچ میں شکست کے بعد آسٹریلیا رینکنگ میں ایک درجے تنزلی سے تیسرے نمبر پر چلاگیا۔ بھارت کے کوہلی ٹوئنٹی20 کی عالمی رینکنگ میں نمبرون بیٹسمین بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے آرون فنچ کو پیچھے دھکیل دیا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، بولنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری بدستورنمبرون ہیں۔