عمران خان کی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات،سردار رضا کی دھرنا ملتوی کرنے کی درخواست

عمران خان کی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات،سردار رضا کی دھرنا ملتوی کرنے کی ...
عمران خان کی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات،سردار رضا کی دھرنا ملتوی کرنے کی درخواست

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔الیکشن کمیشن کی عمارت میں  ہونیوالی ملاقات میں عمران خان نے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ این اے122 اور 154 میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائیں جائیں۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے عمران خان سے 4 اکتوبر کا دھرنا ملتوی کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد جاری ہے ،رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن شفاف ہوں گے ۔ملاقا ت میں جہانگیر ترین، اسد عمر، اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں