استعفوں کے معاملے پرایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے د رمیان آج دوبارہ ملاقات کا امکان

استعفوں کے معاملے پرایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے د رمیان آج دوبارہ ملاقات کا ...
استعفوں کے معاملے پرایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے د رمیان آج دوبارہ ملاقات کا امکان

  

اسلام آباد,کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے د رمیان استعفوں کے معاملے پر آج دوبارہ ملاقات کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے قانونی مشیر اشتر اوصاف نے ایم کیو ایم رہنماﺅں سے رابطہ کیا ہے ۔ یادر ہے کہ استعفوں کے معاملے پر جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی میں ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے مذاکرات شروع ہوئے تھے تاہم قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے متحدہ رہنما رشید گوڈیل کی تشویشناک حالت کے باعث مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے فاروق ستار سمیت متحدہ وفد کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کروائی تھی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں