بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد ارسلان افتخار سے 2.8ملین روپے بطور ٹیکس وصول کرلیے گئے

بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد ارسلان افتخار سے 2.8ملین روپے بطور ٹیکس وصول ...
بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کے بعد ارسلان افتخار سے 2.8ملین روپے بطور ٹیکس وصول کرلیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے ریجنل ٹیکس آفس زون 1لاہور کی طرف سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخارکے بینک اکاﺅنٹس منجمد ہونے کے بعد 3.7ملین میں سے2.8ملین یعنی اٹھائیس لاکھ روپے وصول کرلیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کے ذرائع نے بتایاکہ گلبرگ میں واقع ایف ای اے کمپنی کے ڈائریکٹر ارسلان افتخار ہیں اور 2012-13ءکے دوران ہونیوالے آڈٹ کے مطابق کمپنی کے ذمہ 35لاکھ روپے واجب الاد ا تھے جبکہ ارسلان افتخار بطور ڈائریکٹر 37لاکھ روپے کا ڈیفالٹرقرارپایا۔ ذرائع نے بتایاکہ ریجنل ٹیکس آفس نے ارسلان افتخار کو واجب الادارقم سے متعلق کئی نوٹسز بھیجے تاہم اُنہیں نوٹس موصول نہیں ہوئے یا اُنہوں نے جواب نہیں دیا۔
ریجنل ٹیکس آفس زون 1کے کمشنر کی ہدایت پر ٹیم نے ارسلان افتخار کے بینک اکاﺅنٹس منجمدکردیئے اور دولاکھ چھیاسی ہزار روپے وصول کرلیے اور مزید وصولی کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے ۔

مزید :

بزنس -