نارتھ ناظم آباد میں ضیاءالدین ہسپتال پر رینجرز کا پھر چھاپہ ، بلنگ ڈیپارٹمنٹ سے پوچھ گچھ

نارتھ ناظم آباد میں ضیاءالدین ہسپتال پر رینجرز کا پھر چھاپہ ، بلنگ ڈیپارٹمنٹ ...
نارتھ ناظم آباد میں ضیاءالدین ہسپتال پر رینجرز کا پھر چھاپہ ، بلنگ ڈیپارٹمنٹ سے پوچھ گچھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ضیاءالدین ہسپتال پر چھاپہ مار ا جس دوران ہسپتال کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ سے پوچھ گچھ کی ۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلے سے رینجرز حکام کی حراست میں موجود ڈاکٹر عاصم کی ملکیت ہسپتال میں رینجرز نے چھاپہ مارا اوراہلکارعمارت کے اندرداخل ہوگئے ، چھاپہ مارٹیم میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

ذرائع نے بتایاکہ رینجرز حکام نے ہسپتال کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے پوچھ گچھ اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

مزید : کراچی