وزیر اعلی شہباز شریف نے حرام گوشت کی سپلائی کانوٹس لے لیا،ملوث افراد کی فوری گرفتاری کاحکم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلی شہباز شریف نے لاہور میں حرام گوشت سپلائی ہونے کانوٹسلیتے ہوئے اس مکروہ اورقبیح دھندے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلی شہباز شریف کا کہناہے کہ اس مکروہ دھندے کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کواس قبیح دھندے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔