ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی،لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم ٹائیگر میمن گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی،لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کارروائی،لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم ٹائیگر میمن گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سماجی ویب سائٹ فیس بک پر لڑکیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم ٹائیگر میمن کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم فرقان اسلم عرف ٹائیگر میمن سوشل ویب سائٹ پرلڑکیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیا کرتا تھاجس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جوریا بازار سے پکڑ لیا ۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ فرقان اسلم عرف ٹائیگر میمن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ اس سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : کراچی