پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے استعفیٰ دے دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے استعفیٰ دے دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔رانا مجاہد ہاکی کی ناقص کارکردگی پر کا فی دباﺅ میں تھے جس پر انہوں نے ا ستعفیٰ دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اولمپک 2016 میں کوالیفائی نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے ہاکی کے حکام سے باز پرس کی تھی۔ اس حوالے مرتب کی گئی رپورٹ میں رانا بجاہد کو بھی ذمہ دار ٹہرایا گیا تھا۔ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے ان کے عہدے میں تین سال کی توسیع کی تھی لیکن توسیع کے چوتھے روز ہی انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اس حوالے سے رانا مجاہد نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن کو فنڈز کا مسئلہ درپیش رہا ہے، وہ خوشی سے استعفیٰ دے رہے ہیں انہیں اس پر کوئی ملال نہیں۔

مزید : کھیل