پاکستان سے آنیوالے ردعمل پر پریشان تھاجس کی وجہ سے غصے میں آگیا: سیف علی خان
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازع بیان بازی کے بعد سیف علی خان وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئے اور کہاکہ فلم ’فینٹم‘ کو بنیاد بنا کر پاکستان سے آنیوالے ردعمل پر پریشان تھے ۔
سیف علی خان کی حالیہ فلم ’فینٹم‘ میں پاکستان اور حافظ سعید سے متعلق متنازع بیانات اور پاکستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ قراردیئے جانے پر اداکار تنقیدکی زدمیں ہیں لیکن اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان کاکہناتھاکہ پاکستان میں فلم پر آنیوالے ردعمل پر وہ اداس تھے اور ایسااداکارنہیں بنناچاہیے کہ جیسے کوئی پاکستان کے خلاف ہے ،مجھے بھی کچھ تحفظات ہیں کیونکہ مجھے لگتاہے کہ پاکستان مخالف جذبات کی مہر لگادی گئی ، میری سیاست پر بھی سوال اٹھاناچاہیے اور یقینا یہ پاکستان کے لوگوں کے خلاف نہیں، میری پہلی ترجیح ہرکسی کو خوش کرناہے ۔
اداکارکاکہناتھاکہ اگر پاک بھارت تاثر کو نکال دیاجائے تو فلم صرف ایک ’مشن فلم‘ تھی اور وہ پروموشن کے دوران بھی زیادہ بولنے سے گریز کرتے رہے لیکن سیاست نے اسے متنازع نہج پر پہنچادیا،اس مسئلے کے حل کیلئے ان کی نیک خواہش اور امیدوں کے علاوہ کچھ نہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ یہ عام ڈرامے یافلم کی طرح نہیں بلکہ یہ ایسے حالات پر بنائی گئی جو دراصل ہوتے ہی نہیں ، آپ دیکھیں اور سوچیں کہ کیا کچھ ہوا۔
یادرہے کہ گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونیوالی سیف علی خان کی فلم کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی جس پر اداکارزیادہ خوش نہیں۔