تحریک انصاف کا اعظم سواتی سمیت 47 کونسلرز کو شوکاز جاری کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا اعظم سواتی سمیت 47 کونسلرز کو شوکاز جاری کرنے کا اعلان
تحریک انصاف کا اعظم سواتی سمیت 47 کونسلرز کو شوکاز جاری کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی صدر اعظم سواتی سمیت 47 کونسلرز کو شوکاز جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبائی صدر اعظم سواتی سمیت 47 کونسلرز کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اعظم سواتی اور یاسین خلیل پر کونسلرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کے الزام کے بعد کیاگیا ہے۔

فضل محمد کے مطابق 47 کونسلرز پر ناظمین کے انتخابات میں فلور کراسنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام کونسلرز ہی جوابدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اعظم سواتی پارٹی قیادت کو مطمئن نہ کر سکے تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے گی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں