بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ،وفاقی اداروں کی سندھ میں کاروائیوں پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ،وفاقی اداروں کی سندھ میں ...
بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ،وفاقی اداروں کی سندھ میں کاروائیوں پر اظہار افسوس

  

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کی سندھ میں کاروائیاں افسوس ناک ہیں لیکن ان سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس لیے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی ہی جیتے گی ۔

بلاول بھٹوزرداری کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی اداروں کی سندھ میں کاروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا ہے ۔نو ڈیروں ہاﺅس میں ہو نے والے اجلاس میں قائم علی شاہ ،فریال تالپور ،ناصر شاہ اوربختاور بھٹوسمیت لاڑکانہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے شر کت کی ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ سندھ میں انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے اور وفاقی حکومت کے حکم پر سندھ میں کاروائیاں  خطرناک بات ہے ۔ نیب اور ایف آئی اے کی کاروائیوں سے صوبائی خو دمختاری متاثر ہوئی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں صوبے تقسیم کرنے والے حالات نہیں ہیں اور سندھ کی تقسیم کے لیے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت جاری کہ عوامی رابطہ مہم کے تحت پارٹی کو دوبارہ سرگرام کیا جائے تاکہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جا سکے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں