سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی سفارش
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے جون اور جولائی کے مہنیوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں کمی کی سفارش فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس کے تحت ماہ جون کیلئے بجلی کی قیمت میں دو روپے انیس پیسے اور ماہ جولائی کیلئے دو روپے تیرہ پیسے کی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔