سونے کی قیمتوں کا مستقبل؟ چونکا دینے والی پیشن گوئی سامنے آ گئی

سونے کی قیمتوں کا مستقبل؟ چونکا دینے والی پیشن گوئی سامنے آ گئی
سونے کی قیمتوں کا مستقبل؟ چونکا دینے والی پیشن گوئی سامنے آ گئی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا کہ سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ان میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ تجزیہ کاروں نے سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2016ء میں اس کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی واقع ہو گی۔پیش گوئی کے مطابق آئندہ برس سونے کی فی اونس (تقریباً2.6تولہ)قیمت میں 800ڈالر (تقریباً83ہزار284روپے) کی نمایاں کمی ہو گی اور آئندہ سال مارچ تک سونے کی قیمت 1000ڈالر(تقریباً 1لاکھ4ہزار روپے)فی اونس کی کم ترین سطح سے بھی نیچے آ جائے گی۔

اے بی این ایمرو کی پیش گوئی کے مطابق رواں سال دسمبر تک سونے کی قیمت 1000ڈالر کی سطح پر آجائے گی اور اس کے بعد اس میں مسلسل مزیدکمی واقع ہوتی رہے گی اور ممکنہ طور پر دسمبر2016ء تک فی اونس قیمت 800ڈالر کی سطح پر آجائے گی۔واضح رہے کہ آج (بروزمنگل ) عالمی مارکیٹ میں سونے کے سودے1ہزار 141ڈالر(تقریباً1لاکھ 18ہزار روپے )پر طے ہوئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس