اگر آپ فون زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو آئی فون کا اگلا ماڈل نہیں خریدنا چاہئے کیونکہ۔۔۔

اگر آپ فون زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو آئی فون کا اگلا ماڈل نہیں خریدنا ...
اگر آپ فون زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کو آئی فون کا اگلا ماڈل نہیں خریدنا چاہئے کیونکہ۔۔۔

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کی فخریہ پیشکش آئی فون کے تازہ ترین آنے والے ماڈلز کی بیٹری کے بارے میں سامنے آنے والی تشویشناک خبر نے آئی فون کے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ نے ایک چینی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایپل کے آئی فون 6S اور آئی فون 6Sپلس کی بیٹری ایپل کے پہلے آنے والے ماڈلز کی نسبت کمزور ہوگی۔ ویب سائٹ cnBeta کے مطابق حال ہی میں ایپل کی لیک ہونے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ آئی فون 6S کی بیٹری 1715mAh ہوگی، جبکہ اس سے پہلے آئی فون 6 کی بیٹری 1810mAh تھی۔ اسی طرح آئی فون 6S پلس کی بیٹری کی گنجائش 2750mAh ہوگی۔ دونوں نئے ماڈلز کی بیٹری کی گنجائش میں تقریباً 6.5 فیصد کمی متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:آئی فون 7کا اہم ترین اور انتہائی دلچسپ فیچر منظر عام پرآگیا

ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیٹری کی گنجائش میں کمی کی بنیادی وجہ نئے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر اجزاء ہیں، جن کیلئے جگہ پیدا کرنے کیلئے بیٹری کا سائز کم کیا جارہا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی