پنجاب پولیس کا کارنامہ، ایک ہی رات میں چار شہروں میں دس ملزمان ’پھڑکا‘ دیئے

پنجاب پولیس کا کارنامہ، ایک ہی رات میں چار شہروں میں دس ملزمان ’پھڑکا‘ دیئے
پنجاب پولیس کا کارنامہ، ایک ہی رات میں چار شہروں میں دس ملزمان ’پھڑکا‘ دیئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے صوبائی دارلحکومت سمیت تین دیگر شہروں میں ایک ہی رات کے دوران دس افراد کو ایک ہی جیسے واقعات میں مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تین ملزمان کو لاہور، تین کو سرگودھا، دو کو فیصل آباد اور دو کو شیخوپورہ میں ہلاک کیا گیا اور حیران کن طور پر ان کی ہلاکت کے بعد میڈیا کو جاری بیان تقریباً ایک ہی جیسا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپا مارا گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور جوابی کاروائی میں تمام ملزمان کی ہلاکت ہو گئی۔ ایک واقعے میں ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ بر آمد کرنے کیلئے لے جایا گیا تو سرگودھا کے نواحی علاقے میں ان کے ساتھیوں کے مقابلہ ہو گیاجس میں تمام ملزمان مارے گئے اور نہ تو کوئی کو پولیس اہلکار زخمی ہوا اور نہ ہی شہید۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ملزمان ایسے مقدمات میں میں ملوث تھے جن کی تفتیش میں پولیس بری طرح ناکام ہوئی تھی اور تاحال کوئی ثبوت حاصل نہ کر سکی تھی جس پر ملزمان کو ختم کر کے کیسز کو ہی ختم کر دیا گیا۔

مزید : قومی