سویوز راکٹ3 خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ

سویوز راکٹ3 خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ
سویوز راکٹ3 خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ

  

بیکانور (اے پی پی) سویوز راکٹ3 خلا بازوں کو لے کر بدھ کی صبح بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہوگیا۔ راکٹ دو دن کے سفرکے بعد (کل)جمعہ کو اپنی منزل پر پہنچے گا۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پرجانے والے ایک خلا باز کا تعلق روس، دوسرے کا قزاخستان اور تیسرے کا ڈنمارک سے ہے۔ سویوز راکٹ کی اس پرواز کے ساتھ ہی قزاخستان کے بیکانور لانچنگ پیڈ سے خلائی پروازوں کی تعداد500 ہوگئی جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس لانچنگ پیڈ سے پہلا سویوز راکٹ یوری گاگرین کو لے کر12اپریل 1962ء کو خلائی سفر پر روانہ ہوا تھا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی