ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو ٹی اینڈ ٹی سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری سے روک دیا

ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو ٹی اینڈ ٹی سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں ...
ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو ٹی اینڈ ٹی سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کوٹیلی فون اینڈ ٹیلی گرافک کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو 16 ستمبر کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں ٹی اینڈٹی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارکی جانب سے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ زبیراحمدنامی شہری نےٹی این ٹی کوآپریٹوسوسائٹی کوبلیک میل کرنے کے لئے متعددمحکموں کودرخواستیں دیں لیکن الزام بے بنیاد ثابت ہونے کے باعث درخواستیں مستردکردی گئیں جس پر شکایت کنندہ نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں غلط بیانی کرکے چیف منسٹرانسپکشن ٹیم کو ٹی این ٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے مراسلہ لکھوالیا۔ انسپکشن ٹیم نے سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جوغیرقانونی ہیں کیونکہ پرائیویٹ سوسائٹیزمیں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے محکمہ کوآپریٹوموجود ہے اورچیف منسٹرانسپکشن ٹیم کے پاس کسی پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کاریکارڈ طلب کرکے انکوائری کرنے کاقانونی اختیارنہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعاکی کہ چیف منسٹرانسپکشن ٹیم کوانکوائری سے روکاجائے۔عدالت نے چیف منسٹرانسپکشن ٹیم کوانکوائری سے وکتے ہوئے فریقین کے وکلاءکومزید بحث کے لئے 16 ستمبر کوطلب کرلیاہے۔

مزید :

لاہور -