بچپن میں برین ٹیومر کا شکار ہونے والی نوجوان لڑکی کو ڈاکٹروں نے بانجھ قرار دے دیا، لیکن پھر ایک دن اس نے اچانک بچے کو جنم دے دیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ بانجھ خاتون ماں کیسے بن گئی؟ جان کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

بچپن میں برین ٹیومر کا شکار ہونے والی نوجوان لڑکی کو ڈاکٹروں نے بانجھ قرار دے ...
بچپن میں برین ٹیومر کا شکار ہونے والی نوجوان لڑکی کو ڈاکٹروں نے بانجھ قرار دے دیا، لیکن پھر ایک دن اس نے اچانک بچے کو جنم دے دیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ بانجھ خاتون ماں کیسے بن گئی؟ جان کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے

  


اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک خاتون بچپن میں برین ٹیومر کا شکار رہی مگر جب شادی شدہ ہوئی تو ڈاکٹروں نے اسی برین ٹیومر کی وجہ سے اسے بانجھ قرار دے دیا، لیکن پھر ایک روز یہ خاتون کچھ اس اچانک طریقے سے ماں بن گئی کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ بروک ویلیمز کو گزشتہ دنوں اچانک دورے پڑنا شروع ہو گئے اور درد ہونے لگا۔ اس کا شوہر اسے فوری طور پر ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ وہ 8ماہ کی حاملہ ہے۔ بروک اور اس کے شوہر کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ ماں باپ بننے والے ہیں۔ اس کے چند گھنٹے بعد بروک نے ہسپتال میں ایک صحت مندبچی کو جنم دے دیا۔ بروک کے 27سالہ شوہر کیلوین کا کہنا تھا کہ ”جب ڈاکٹروں نے میری بیوی کو حاملہ بتایا تو ہمیں شدید جھٹکا لگا کیونکہ یہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کیونکہ ڈاکٹر اس سے قبل بروک کو بانجھ قرار دے چکے تھے۔ میری بیوی نے ایک ”معجزاتی بچی“ کو جنم دیا ہے۔ میری بیٹی کی اس طرح غیرمتوقع پیدائش ہمارے لیے بے حد خوشی کا باعث بنی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...