قربانی کرنے سے 12گھنٹے پہلے جانور کو خوراک بند کردیں تاکہ ۔ ۔ ۔ماہرین نے ہدایات جاری کردیں

قربانی کرنے سے 12گھنٹے پہلے جانور کو خوراک بند کردیں تاکہ ۔ ۔ ۔ماہرین نے ...
قربانی کرنے سے 12گھنٹے پہلے جانور کو خوراک بند کردیں تاکہ ۔ ۔ ۔ماہرین نے ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کے بعد سے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ تین روز تک جاری رہتا ہے اور اس سلسلے میں ماہرین نے کچھ تجاویز بھی دی ہیں جو آپ کی قربانی کو آسان بناسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے تو یہ کہ قربانی کرنے سے پہلے بارہ گھنٹے جانور کو خوراک دینا بند کر دی جائے۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ جانور کی اوجڑی (اوجھا) آلائش سے بھری ہوئی نہیں ہو گی اور جانور کی کھال اتارنے کا عمل آسان ہو گا۔
صحتمندانہ انداز میں ذبح کا عمل مکمل کرنے کے لئے ذبح کرنے کے آلات چھری ٹوکے لکڑی کی مونڈی ہر قسم کی آلائش سے پاک ہونی چاہئے۔ قصاب کو ہاتھوں پر دستانے سر پر ذبح کے لئے تیار کئے گئے سر پر ٹوپی (HEAD GEAR) پہننا ہو گی۔ ذبح کی جگہ صاف ستھری اور ماحول کو ستھرا رکھنا ہو گا۔

قصاب کو ہاتھوں پر دستانے، سر پر ذبح کے لئے تیار کئے گئے سر پر ٹوپی پہنائیں، ذبح کی جگہ صاف ستھری اور ماحول کو ستھرا رکھیں تاکہ گوشت ہرقسم کے جراثیم وغیرہ سے پاک رکھیں۔

کانگووائر س کیا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں ، کس طرح اس سے بچا جاسکتاہے؟ وہ تمام باتیں جو قربانی سے پہلے ہر شخص کیلئے جاننا ضروری ہیں، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سعودی عرب کی صارفین کے تحفظ کی تنظیم پروٹیکشن کنزیومرایسوسی ایشن نے قربانی دینے والے دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ قربانی ہونے کے دو گھنٹے کے بعد اپنے حصے کا بکرے، گائے، مینڈھے، اونٹ کا گوشت ریفریجریٹر میں رکھ لیا کریں تاکہ گوشت میں بیکٹیریا کی پیدائش ہی نہ ہو پائے۔
قربانی کے بعد جمع ہونیوالی آلائشیں اور دیگر غلاظت کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور ماحول کو صاف رکھیں ۔

مزید :

اسلام آباد -