سعودی فوج کا گھر پر میزائل حملہ، ایک ایسا خاندان ماراگیا کہ پوری عرب دنیا میں کھلبلی مچ گئی، سعودی عرب نے اپنے ہی فوجیوں کو بڑی سزا دینے کا اعلان کردیا اگر۔۔۔

سعودی فوج کا گھر پر میزائل حملہ، ایک ایسا خاندان ماراگیا کہ پوری عرب دنیا میں ...
سعودی فوج کا گھر پر میزائل حملہ، ایک ایسا خاندان ماراگیا کہ پوری عرب دنیا میں کھلبلی مچ گئی، سعودی عرب نے اپنے ہی فوجیوں کو بڑی سزا دینے کا اعلان کردیا اگر۔۔۔

  


صنعا ء(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز یمن کے شمالی حصے میں ہونے والا ایک فضائی حملہ ایک امام مسجد کے گھر پر ایسی قیامت بن کر ٹوٹا کہ اس خاندان کے 16 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین، علاقے میں موجود فلاحی تنظیم کے ڈاکٹروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جانب سے کیا گیا۔

سعودی عرب کی قیادت میں منظم ہونے والا اتحاد جلاوطن صدر منصور ہادی کو حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لئے مدد فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ دو سال سے جاری اس جنگ کو بارہا اس تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ اس کا نشانہ عام شہری بن رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تازہ ترین فضائی حملہ سعدہ شہر پر کیا گیا جہاں حوثی باغیوں کا غلبہ ہے۔

بھارتی اخبار کی گھٹیا حرکت، جنرل راحیل کے چہرے پر خون آلود ہاتھ کا نشان بنادیا پاکستان سے جنگ کرنے کی بڑھک

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس فضائی کارروائی کا نشانہ امام مسجد صالح ابوزینا کا گھر بنا۔ حملے میں امام مسجد، ان کے دو بیٹے، بہوئیں اور پوتے، پوتیاں جاں بحق ہوگئے۔ حملہ صبح کے وقت ہوا اور سہ پہر تک لوگ ملبے میں سے لاشیں ڈھونڈتے رہے۔ اس دوران جنگی طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے جس کی وجہ سے ملبہ ہٹانے والوں پر بھی موت کا خوف مسلط رہا۔

اس لرزہ خیز واقعہ کے بعد سعودی فوجی ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبر درست ہے یا نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور الزامات درست ثابت ہوئے تو ذمہ داران کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا


loading...