”ابھی کپڑے اتار کر ننگے ہوجاﺅ یا فوراً گھر جاﺅ“ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ کبھی کسی انسان نے ایسا سوچا بھی نہ ہوگا

”ابھی کپڑے اتار کر ننگے ہوجاﺅ یا فوراً گھر جاﺅ“ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ کبھی ...
”ابھی کپڑے اتار کر ننگے ہوجاﺅ یا فوراً گھر جاﺅ“ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ کبھی کسی انسان نے ایسا سوچا بھی نہ ہوگا

  

پیرس (نیوز ڈیسک) لڑائی جھگڑے تو ہر روز ہوتے ہیں لیکن فرانس کے ایک مشہور ساحل پر ہونے والی ایک شرمناک لڑائی اس لحاظ سے انتہائی منفرد رہی کہ اس میں درجنوں ننگے لوگوں نے کچھ نوعمر لڑکوں پر اس لئے ہلہ بول دیا کہ وہ ان کی طرح برہنہ ہونے پر تیار نہ تھے۔

اخبار دی میٹرو کی رپورٹ میں فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برہنگی کے شوقین افراد میں مقبول لاٹیسٹے بی بوش ساحل پر سینکڑوں خواتین اور مرد بے لباس ہوکر لیٹے تھے کہ اچانک وہاں درجن بھر نوعمر لڑکوں کا ایک گروپ آن نکلا۔ یہ لڑکے ننگے لوگوں کے برعکس پورا لباس پہنے ہوئے تھے اور ساحل پر لیٹی برہنہ خواتین کو حیرانی سے گھور رہے تھے۔ لڑکوں کی حرکت کو ننگے ساحل کی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ساحل پر موجود ننگے لوگوں نے ان کے سامنے ایک دلچسپ و عجیب شرط رکھ دی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکوں سے کہا گیا کہ یا تو وہ برہنہ ہوجائیں یا دوسری صورت میں فوراً وہاں سے غائب ہو جائیں کیونکہ ننگے لوگوں کے درمیان لباس پہن کر گھومنا اور برہنہ خواتین کو گھورنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فرانس میں مسلم خواتین کے پورا لباس پہننے پر پابندی کے بعد سکاٹ لینڈ اور کنیڈا نے خواتین کے لئے ایسا اعلان کردیاکہ دنیا کے ہر مسلمان کا دل جیت لیا

جب ان لڑکوں نے اپنا لباس اتارنے سے انکار کیا تو درجنوں ننگے لوگ اکٹھے ہوکر ان پر ٹوٹ پڑے۔ لڑکوں نے بھی اپنی بساط کے مطابق مقابلے کی کوشش کی اور یوں ساحل پر ایک ایسی لڑائی کا آغاز ہوگیا کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ رپورٹ کے مطابق ساحل پر ہر طرف ننگے لوگ گتھم گتھا نظر آرہے تھے۔ اس لڑائی کا اختتام بالآخر اس وقت ہو جب فرانسیسی پولیس بڑی تعداد میں ساحل پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد پر قابو پایا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس