آدمی کے موبائل فون پر پیغام، کھولا تو اپنی ہی بیگم کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

آدمی کے موبائل فون پر پیغام، کھولا تو اپنی ہی بیگم کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی ...
آدمی کے موبائل فون پر پیغام، کھولا تو اپنی ہی بیگم کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

  


لندن (نیوز ڈیسک) گزشتہ سال موسم گرما میں ناجائز مراسم کی مشہور ترین ویب سائٹ ایشلی میڈیسن کی ہیکنگ کے بعد اس کے ساڑھے تین کروڑ صارفین کا ڈیٹا عام کردیا گیا۔ اس کا نتیجہ سینکڑوں طلاقوں کی صورت میں نکلا اور کچھ افراد نے خود کشی بھی کی، البتہ ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے شخص جم کا گھر اس شرمناک ویب سائٹ نے ہیکنگ کے واقعے سے بہت پہلے ہی برباد کر دیا تھا۔

نوجوان لڑکی کو اپنی ایک ایسی تصویر انٹرنیٹ پر نظر آگئی کہ شرم کے مارے خودکشی ہی کرلی، یہ کوئی فحش تصویر نہ تھی بلکہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

جم نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کا آن لائن اکاﺅنٹ اتفاقاً ان کے موبائل فون سے منسلک ہوا تو انہیں ایسے میسجز اور ویڈیوز ملنے لگیں کہ جنہیں دیکھ کر ان کے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ اور کسی اجنبی مرد کے درمیان ناجائز تعلقات استوار تھے۔ پھر ایک دن انہیں ایک ایسی ویڈیو بھی موصول ہو گئی کہ جس میں ان کی اہلیہ کسی غیر مرد کے ساتھ بے حیائی میں مصروف تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ سلسلہ یہیں نہیںر کا بلکہ انہیں پتہ چلا کہ ان کی اہلیہ نے کم از کم چھ مختلف مردوں کے ساتھ ناجائز مراسم استوار کئے ہوئے تھی اور یہ تمام مراسم ویب سائٹ ایشلی میڈیسن کے ذریعے استوار ہوئے تھے۔ جم نے بتایا کہ ان کے پانچ بچے تھے اور وہ اپنی اہلیہ کو سمجھاتے رہے کہ وہ ان کی پرورش ایک اجڑے ہوئے گھر میں نہیں کرنا چاہتے تھے مگر وہ مختلف مردوں کے ساتھ تعلقات کی ایسی شیدائی ہوچکی تھی کہ اپنے بچوں کو بھی چھوڑ کر چلی گئی۔

ایشلی میڈیسن ویب سائٹ خصوصی طور پر ان لوگوں کے لئے قائم کی گئی تھی کہ جو شریک حیات کو دھوکہ دے کر ناجائز مراسم استوار کرنے کے خواہشمند تھے۔ورجینیا سے تعلق رکھنے والی تمسین سمتھ بھی اس ویب سائٹ کے ارکان میں سے ایک تھیں۔ تمسین کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اس قسم کے تعلقات کی شوقین رہیں تھیں اور انہوں نے اس ویب سائٹ کے ذریعے کئی سیاستدانوں، بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور اہم ترین شخصیات کے ساتھ ناجائز مراسم استوار کئے، مگر جب ویب سائٹ کی ہیکنگ ہوئی تو نہ صرف ان کے ناجائز مراسم کا پول کھل گیا بلکہ ان سے تعلقات استوار کرنے والے درجنوں مردوں کی ازدواجی زندگی بھی جہنم بن گئی۔ ایشلی میڈیسن ناجائز مراسم کو فرو غ دینے والی ویب سائٹوں کی صرف ایک مثال ہے۔ انٹرنیٹ پر ایسی بے شمار ویب سائٹیں سرگرم ہیں ، جن کی وجہ سے جانے کتنے گھر برباد ہو چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...