بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ، نریندر مودی کی مسلم دشمنی تاریخی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں:خواجہ محمد آصف

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ، نریندر مودی کی مسلم دشمنی تاریخی ہے جو کسی ...
بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ، نریندر مودی کی مسلم دشمنی تاریخی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں:خواجہ محمد آصف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اس لئے ایسے حالات میں پاکستان اور بھارت کے دوطرفہ تعلقات کا بہتر ہونا مشکل ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلم دشمنی تاریخی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انکی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا:سرتاج عزیز

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر کشمیر پر بھارت سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت نے پھر اپنی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھا، گذشتہ چند ماہ سے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں بھی کی جا رہی ہیں جو باعث تشویش ہے جس پر عالمی برادری سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے اپناکردار ادا کرنا چاہیے، ہم بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ثبوت پہلے بھی اقوام متحدہ کو فراہم کر چکے ہیں جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیوکا حال ہی میں پاکستان سے پکڑا جانا اور اس کا اعتراف بھی کرنا کہ وہ یہاں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے آیا تھا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلم دشمنی تاریخی ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جس طرح ماضی میں انہوں نے گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی، اسی طرح آج وہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہے اور پیلٹس گن کے استعمال سے کشمیری نوجوانوں کو اندھا کیا جا رہا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کشمیر سے متعلق پالیسی واضح ہے، آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ عام انتخابات کے نتائج ہماری کشمیر سے متعلق پالیسی کی توثیق کرتے ہیں ،جن میں کشمیریوں نے پاکستان مسلم لیگ ن پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے، موجودہ حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے انکی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر بھرپور طریقے سے اجاگر بھی کر رہی ہے۔

واسع جلیل کا بیان بیمار زہنیت کی عکاسی کرتا ہے،کسی سیاسی جماعت یا اس کے منشور پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی :سینیٹر نہال ہاشمی

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں