بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب

  

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے ایک ایسی خواہش کا اظہار کیا ہے جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی فلم میںہم جنس پرستی کا کردار ادا کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ پہلے اگر ہم جنس پرست کا کردار ادا کرنے کی پیش کش ہوتی تو اسے قبول نہ کرتا لیکن فلم ”کپور اینڈ سنز“ میں فواد خان نے ہم جنس پرست کا کردار ادا کر کے اس کردار کی راہیں ہموار کردی ہیں۔ بالی ووڈ سٹار کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مجھے شراب نوشی کی عادت ہو سکتی ہے۔

کترینہ کیف نے رنبیر کی قربت حاصل کرنے کیلئے ان کے دوست سے دوستی کرلی

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ ایک بہت ہی الگ دنیا ہے جہاں آپ کو خود اپنا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کب آپ کو کب کیا کام کرنا ہے۔ میں کام کے دوران شراب نوشی نہیں کرتا لیکن جب فارغ ہوتا ہوں تو بہت زیادہ پیتا ہوں۔واضح رہے کہ رنبیر کی آنے والی فلم ” اے دل ہے مشکل“ہے جس میں انہوں نے ایشوریا رائے کے ساتھ کافی بولڈ سین کئے ہیں۔

مزید : تفریح