فارو ق ستار کو الطاف حسین سے خطرہ ہے ،اس لیے سیکیورٹی مانگی :مصطفی کمال
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو الطاف حسین سے خطرہ ہے، اس خطرے سے بچنے کے لیے انہوں نے سیکیورٹی کے لیے خط لکھا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ ہر روز ایک نیا فیصلہ کرنے کی ضرورت کیا ہے، الطاف حسین کو جانتا ہوں وہ کسی کو قیادت نہیں دے سکتے، دعا ہے فاروق ستار کی کتابی باتیں من وعن ٹھیک ہوجائیں۔
وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے منہ سے نکلاجملہ ایم کیوایم کا آئین ہے، یہ ایم کیوایم فاروق ستار کی نہیں، وہ اسے نہیں چلاسکیں گے، فاروق ستار ایک آنکھ بند کرکے سمجھتے ہیں ”بلا“ ٹل جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی نیت پرشک نہیں کررہا،ان کی نیت صاف ہے، الطاف حسین نے توثیق کردی تھی تووہ ٹوئٹ کیوں کرارہے ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں آئین کو دیکھ کرکون کام کرتا ہے، ہم نے جو باتیں کیں وہ من وعن ٹھیک ثابت ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار طالبان سے بچنے کے لیے خط نہیں لکھ رہے، فاروق ستار الطاف حسین سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کا خط لکھ رہے ہیں، الطاف حسین کے بعد کسی کا نام آنا موت کا پروانہ ہے۔