وزیراعظم نواز شریف آج( جمعہ کو ) کالا شاہ کاکو میں لاہور مشرقی بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم نواز شریف آج( جمعہ کو ) کالا شاہ کاکو میں لاہور مشرقی بائی پاس منصوبے ...
وزیراعظم نواز شریف آج( جمعہ کو ) کالا شاہ کاکو میں لاہور مشرقی بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج (جمعہ )کو کالا شاہ کاکو میں لاہور مشرقی بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 6 لین کا 16.5 کلو میٹر طویل لاہور مشرقی بائی پاس 28 ارب کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق لاہور مشرقی بائی پاس پر حد رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، مشرقی بائی پاس نیازی انٹرچینج سے 3.3 کلو میٹر دور لاہور رنگ روڈ سے منسلک ہوگاجو رنگ روڈ پر محمود بوٹی انٹرچینج سے شروع ہو گا اور کالاشاہ کاکو پر اختتام پذیر ہوگا ۔ اس بائی پاس کی تعمیر سے جی ٹی روڈ پر مشرقی اور شمالی لاہور کی طرف جانے والی ٹریفک کو سہولت ہوگی، اس کے علاوہ کالاشاہ کاکو اور لاہور کے درمیان راوی پل اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے شدید بہاؤ میں کمی آئے گی۔

فارو ق ستار کو الطاف حسین سے خطرہ ہے ،اس لیے سیکیورٹی مانگی :مصطفی کمال

پنجاب حکومت کے مجوزہ شاہی باغ پارک منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بائی پاس علاقے میں سیاحت اور تجارت کی ترقی کے راستے کھولنے میں بھی معاون ہوگا۔ منصوبے کیلئے اراضی کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس کی تکمیل کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب اری گیشن ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان ریلویز کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ بائی پاس کی تعمیر سے نہ صرف شہر کے اندر ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ لاہور شہر میں داخل ہوئے بغیر بھاری ٹریفک بغیر رکاوٹ گزرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید : لاہور


loading...