اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں ایف آئی اے کاچھاپہ ،چھ افسران گرفتار

اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں ایف آئی اے کاچھاپہ ،چھ افسران گرفتار
اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں ایف آئی اے کاچھاپہ ،چھ افسران گرفتار

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے نے پولی کلینک ہسپتال میں چھاپہ مار کر کرپشن میں ملوث چھ اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں آکسیجن کی خریداری میں بڑی بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 6اعلیٰ افسران کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے منتقل کردیا ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اور ڈاکٹر افتخار رانا سمیت ڈپٹی اے ڈی ڈاکٹر فیاض شیخ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی ڈاکٹر ذوالکفل، اینزتھیزیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن ڈاکٹر سنبل اور وزارتِ صحت کے سیکشن افسر ڈاکٹر فرحان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مکمل انکوائری کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔

مزید : اسلام آباد


loading...