افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل قابل تشویش،وزیر اعظم مسائل کا نوٹس لیں :مولانا فضل الرحمن

افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل قابل تشویش،وزیر اعظم مسائل کا نوٹس لیں :مولانا ...
افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل قابل تشویش،وزیر اعظم مسائل کا نوٹس لیں :مولانا فضل الرحمن

  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل قابل تشویش ہے،وفاقی اورصوبائی حکومتیں افغان مہاجرین کی پکڑدھکڑبندکریں ،وزیراعظم افغان مہاجرین کے مسائل کانوٹس لیں ۔

اپنی رہائش گاہ پرسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ افغانستان ہرلحاظ سے ہماراپڑوسی ملک ہے ،حکومت کاروبارکرنے والے مہاجرین کوتحفظ فراہم کرے ،افغان مہاجرین کی رجسٹریشن میں مناسب توسیع کی جائے ،فارن ایکٹ کے تحت تمام گرفتارمہاجرین کوفوری طورپررہاکیاجائے،اورغیررجسٹرڈمہاجرین کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اس ایشوکوپارلیمان اوروزیراعظم کے سامنے بھی اٹھائیں گے۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی مشکلات پربا ت ہوئی ،اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں پشتونوں کوہراساں کرنے پرافسوس کااظہارکیاگیا۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید : اسلام آباد