ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ،آئی ایم ایف کے قرضے بروقت ادا کرنے کی مکمل پوزیشن میں ہیں:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ،آئی ایم ایف کے قرضے بروقت ادا کرنے کی مکمل ...
ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ،آئی ایم ایف کے قرضے بروقت ادا کرنے کی مکمل پوزیشن میں ہیں:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان

  

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ آئی ایم ایف کے قرضے بروقت ادا کرنے کی مکمل پوزیشن میں ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ میڈیا کے بعض حصوں میں صرف جولائی کے ایک ماہ کی برآمدات کا موازنہ کر کے پورے سال کی برآمدات میں کمی کا عندیہ دیا گیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے، تجزیے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے اخلاقیات اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہے، قرضوں کی مد میں بھی نجی اور مجموعی قرضوں کے علیحدہ علیحدہ تجزیے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کو بین الاقوامی جریدے اور ریٹنگ ایجنسیز نے سراہا ہے، ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے بھی ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل قابل تشویش،وزیر اعظم مسائل کا نوٹس لیں :مولانا فضل الرحمن

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے آئندہ قرضوں کی اقساط ادا کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور وقت آنے پر اسے ادا کر دیں گے، برآمدات میں کمی کے عوامل عالمی سطح کے ہیں کیونکہ خطے کے دیگر ممالک جن میں انڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا کی برآمدات میں بھی کمی آئی ہے۔ اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ عید کے باعث جولائی 2016ء میں ترسیلات زر میں کمی ہوئی ہے تاہم سال کی مجموعی صورتحال بہتر آئی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جس پر کام ہو رہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور ترقی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مزید : قومی