”صبح کام اور رات کو سونا“بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے پاس محبت کیلئے وقت نہیں

”صبح کام اور رات کو سونا“بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے پاس محبت کیلئے ...
”صبح کام اور رات کو سونا“بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے پاس محبت کیلئے وقت نہیں

  


ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی ”چٹیاں کلایاں“ فیم جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ میں محبت کو ضروری سمجھتی ہوں لیکن اس وقت میرے پاس اس کام کیلئے ذرا بھی وقت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس تو اپنی فیملی اور دوستوں کے لئے بھی وقت نہیں ہوتا۔ ایسے میں محبت کیلئے وقت کہاں سے نکالوں۔ میں ایک ماہ میں ایک بار وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ فلم دیکھنے جاتی ہوں اور کسی بھی کام کے لیے وقت نکالنا میرے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔اداکارہ کا اپنے ذاتی رشتے کے حوالے سے کہنا تھا کہ جب بھی ان کی زندگی میں کوئی خاص شخص آئے گا تووہ نہیں جانتی کہ وہ اس حوالے سے کچھ بتائیں گی یا نہیں دراصل یہ وقت پرمنحصر کرے گا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ  اپنی نئی فلم “فلائنگ جٹ” کی پروموشن میں خاصی مصروف ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا پرمصروفیت سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ فارغ نہیں ہیں اور کسی دوسرے کام کے لیے انہیں وقت نہیں ہے۔ وہ صبح اٹھ کر فلموں کی شوٹنگ کے لیے جاتی ہیں اور رات میں گھر آکر وہ سوجاتی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...